کورونا وائرس سے مزید98ہلاکتیں‘فعال کیسوں کی تعداد51ہزار ہوگئی - Roznama Punjab

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Your Ads Here

جمعہ، 4 دسمبر، 2020

کورونا وائرس سے مزید98ہلاکتیں‘فعال کیسوں کی تعداد51ہزار ہوگئی

کورونا وائرس سے مزید98ہلاکتیں‘فعال کیسوں کی تعداد51ہزار ہوگئی

پاکستان میں میں مصدقہ کیسزکی تعدادمحض3262 رہ گئی ہے‘ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ صحت یاب


اسلام آباد(روزنامہ پنجاب اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 دسمبر ۔2020ء) پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آگئی ہے اور ملک بھر کے ہسپتالوں میں کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے مختص گنجائش کم ہوتی جارہی ہے ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 72 ہے جس میں سے 3 لاکھ 50 ہزار 305 صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 8 ہزار 260 تک پہنچ گئی ہے.

سرکاری اعداد و شمار 3354 مریض صحت یاب بھی ہوئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 51 ہزار 507 تک پہنچ گئی جن میں سے سندھ میں2983‘پنجاب میں 3115‘خیبرپختونخوا میں 1389‘بلوچستان میں 169‘اسلام آباد میں 332‘آزاد کشمیر میں 174 جبکہ گلگت بلتستان میں98 افراد ہلاک ہوئے ہیں.

(جاری ہے)

اکتوبر اور نومبر میں وبا کی شدت میں دوبارہ تیزی آگئی ہے اور حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ متعدد پابندیاں عائد کردی گئی ہیں4دسمبر کو جاری کیئے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق صوبہ سندھ جو اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے وہاں 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 615 کیسز کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 240 تک پہنچ گئی.

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس عالمی وبا کے باعث مزید 15 مریض انتقال کرگئے اور یوں یہ صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 983 تک پہنچ گئی ہے صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 670 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 753 ہوگئی. صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 24 مریض لقمہ اجل بنے اور اس طرح پنجاب میں وائرس کے سبب اموات کی تعداد 3 ہزار 115 ہوگئی صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 345 افراد کو وبا نے متاثر کیا جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 48 ہزار 264 ہوگئی.

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے باعث صوبے میں مزید 11 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 389 پر جا پہنچی صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 65 کیسز سامنے آئے اور یوں مجموعی کیسز 17 ہزار 333 ہوگئے بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور اموات کی تعداد 169 پر برقرار ہے.

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 474 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 31 ہزار 639 ہوگئی ہے وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے مزید3 مریض جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد یہاں اموات بڑھ کر 332 ہوگئیں. کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے 84 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 7 ہزار 151 ہوگئی آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید 1 فرد زندگی کی بازی ہار گیا اور اس طرح وہاں اموات کی مجموعی تعداد 174 تک جا پہنچی گلگت بلتستان میں وبا کے 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 692 ہوگئی.

اس کے علاوہ مزید ایک مریض کے انتقال کر جانے سے وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 98 ہوگئی ہے پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 ہزار 354 افراد شفایاب ہوئے. سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 305 ہوگئی ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد ملک میں مصدقہ کیسزکی تعدادمحض3262رہ گئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 350305 ‘اموات 8260 جبکہ فعال کیسزکی تعداد51507 رہ گئی ہے.

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 240 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ21 ہزار 753 تک پہنچ چکی ہے صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 48 ہزار 264 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 333 ہے علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 ہزار 639، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 151 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 692 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

YOUR AD HERE