نواز شریف کے ٹوئٹس لندن سے نہیں، پاکستان سے ہورہے ہیں، فیصل واوڈا - Roznama Punjab

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Your Ads Here

جمعرات، 12 نومبر، 2020

نواز شریف کے ٹوئٹس لندن سے نہیں، پاکستان سے ہورہے ہیں، فیصل واوڈا

نواز شریف کے ٹوئٹس لندن سے نہیں، پاکستان سے ہورہے ہیں، فیصل واوڈا

نواز شریف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کی صاحبزادی مریم نواز اداروں کیخلاف ٹوئٹس کررہی ہیں،وفاقی وزیر نےبڑا دعویٰ کردیا


لاہور ( روزنامہ پنجاب اخبار تازہ ترین - 11 نومبر 2020ء) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا ٹوئٹر اکاؤنٹ وہ نہیں چلا رہے بلکہ ان کے اکاؤنٹ سے پاکستان میں بیٹھ کر ٹوئٹس کی جا رہی ہیں ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کا اکاؤنٹ ان کی صاحبزادی مریم نواز چلا رہی ہیں ، وہ پاکستان میں بیٹھ کر اداروں کیخلاف ٹوئٹس کررہی ہیں، ان کو آج ملک سے باہر جانے دیا جائے تو یہ بھی کھل کر ملکی اداروں کیخلاف باتیں کریں گی ۔

(جاری ہے)




انہوں نے مزید کہا کہ سب پتہ چل جاتا ہے کہ کونسا ٹوئٹ کہاں سے ہو رہا ہے، یہ عوام کے جذبات کے ساتھ کھیل رہہے ہیں ۔ مریم نواز پاکستان میں بیٹھ کر فوج مخالف ایجنڈے پر کام کررہی ہیں ۔ نواز شریف کا ٹوئٹر اکاؤنٹ چلا کر وہ اداروں کیخلاف بیان بازی کررہی ہیں ۔ واضح رہے کہ پیمرا نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی تقریر ٹی وی چینلز پر چلانے پر پابندی عائد کی تھی جس کے بعد نواز شریف نے چند ماہ قبل ہی اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بنایا ہے جس پر فوج کیخلاف ٹوئٹس کے باعث ان کی پارٹی کے کئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑ دی ہے جبکہ نواز شریف کے فوج مخالف بیانیے پر پارٹی کے کئی اہم رہنما بھی کھل کر نواز شریف کی حمایت نہیں کررہے ہیں ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

YOUR AD HERE