دُبئی میں پُرانی ویزہ پالیسی بحال ہو گئی ہے: GDRFA کی وضاحت - Roznama Punjab

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Your Ads Here

جمعرات، 1 اکتوبر، 2020

دُبئی میں پُرانی ویزہ پالیسی بحال ہو گئی ہے: GDRFA کی وضاحت


دُبئی میں پُرانی ویزہ پالیسی بحال ہو گئی ہے: GDRFA کی وضاحت

ویزہ منسوخ کروانے کے بعد ایک ماہ کے اندر امارات سے جانا ہو گا، ورنہ جرمانوں کے لیے تیار رہیں


دُبئی(روزنامہ پنجاب تازہ ترین اخبار۔یکم اکتوبر2020ء) دُبئی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ اینڈ فارنرز افیئرز (DGRFA)کے امیر ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر سالم بن علی نے بتایا ہے کہ کوروناکی وبا کے دوران تارکین وطن کے لیے جورعایتی پالیسی متعارف کرائی گئی تھی، وہ اب ختم ہو چکی ہے۔ اب وہی ویزہ پالیسی بحال ہو گئی ہے جوفروری 2020ء میں رائج تھی۔اگر کوئی تارکِ وطن12 جولائی کے بعد اپنا رہائشی ویزہ کینسل کرواتا ہے تواسے ایک ماہ کی رعایتی مُدت دی جاتی ہے، جس کے دوران اسے امارات سے واپس جانا ہوتا ہے، یاپھر وہ اپنے ویزے کا سٹیٹس بدلوا کر مزید قیام کر سکتا ہے۔

ان دونوں صورتوں میں سے کسی ایک بھی صورت پر عمل نہ کرنے پر اس کا مملکت میں قیام غیر قانونی تصور ہو گا اور اس پر جرمانے عائد ہوں گے۔

(جاری ہے)



میجر سالم نے مزید وضاحت کی کہ اگر کوئی شخص اپنا ویزہ منسوخ کروا لیتا ہے مگر اس کے ملک میں پروازیں معطل ہونے کے باعث اس کی ایک ماہ کے اندر واپسی نہیں ہو پاتی تو ایسی صورت میں وہ دُبئی DGRFA کی کمیٹی برائے انسانی ہمدردی (Humanitarian Committee) کے پاس جا کر اپنی پریشانی سے آگاہ کر سکتا ہے۔


کورونا کی وبا کے دوران اماراتی حکومت کی لوگوں کو انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت بہت زیادہ رعایت دی گئی ہے۔کیونکہ حکومت کو اندازہ ہے کہ امارات میں مقیم کئی غیر ملکیوں کے آبائی وطن کی جانب سے پروازوں پر پابندی عائد ہے۔ اگر کمیٹی کسی تارکِ وطن کے پیش کیے گئے جواز سے مطمئن ہوتی ہے تو اس پر غیر قانونی قیام کے باعث عائد ہونے والے جرمانوں میں کمی کر دی جائے گی۔

کیونکہ اماراتی حکومت ہمدردی پر یقین رکھتی ہے۔ ہم ہر کیس کو انفرادی طور پر دیکھتے ہیں اور لوگوں کو اجازت دیتے ہیں کہ تارکین اپنے حقیقی مسائل کھُل کر بیان کر سکیں۔ جس کے بعد کمیٹی کی جانب سے ان کی مدد کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یکم مارچ سے 12 جولائی کے درمیان اپنے ویزے منسوخ کروانے والوں کا مملکت میں قیام غیر قانونی ہوچکا ہے جنہیں امارات سے واپس جانے یا اپنا ویزہ سٹیٹس تبدیل کروانے کے لیے 11 اگست تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جو اب ختم ہو چکی ہے۔ جن افراد کو ویزہ منسوخ کروانے کے لیے کوئی معلومات درکار ہیں وہ امیر کال سنٹر کے رابطہ نمبر 8005111 یا ای میل amer@dnrd.ae پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

YOUR AD HERE