راولپنڈی میں خاتون کو بیٹے کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا - Roznama Punjab

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Your Ads Here

بدھ، 7 اکتوبر، 2020

راولپنڈی میں خاتون کو بیٹے کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا

راولپنڈی میں خاتون کو بیٹے کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا

اٹک سے راولپنڈی آتے ہوئے ملزم نے ویران علاقے میں ٹیکسی روک کر بندوق کی نوک پر بیٹے کے سامنے خاتون مسافر عزت تار تار کر ڈالی تھی


راولپنڈی (روزنامہ پنجاب تازہ ترین۔ 06 اکتوبر2020ء) راولپنڈی میں خاتون کو بیٹے کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا، اٹک سے راولپنڈی آتے ہوئے ملزم نے ویران علاقے میں ٹیکسی روک کر بندوق کی نوک پر بیٹے کے سامنے خاتون مسافر عزت تار تار کر ڈالی تھی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نصیر آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون کو بیٹے کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔



پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واقعے کی شکایت درج ہونے کے 12 گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا جا چکا، ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

(جاری ہے)




واضح رہے کہ متاثرہ خاتون کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو روحانی علاج کے لیے اٹک لے جا رہی تھی کیونکہ وہ بیمار تھا۔


انہوں نے کہا کہ اٹک جانے اور واپس نصیر آباد میں گھر آنے کے لیے ایک ٹیکسی کی تھی۔خاتون نے مزید بتایا کہ راولپنڈی واپس جاتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور نے ایک ویران مقام پر گاڑی کو روکا اور بندوق کی نوک پر انہیں پکڑ کر جنسی استحصال کا نشانہ بنایا۔ملزم نے واقعے کے بارے میں بتانے کی صورت میں خاتون کو دھمکیاں بھی دیں۔ملزم نے خاتون کے بیٹے کو بھی مارا اور موبائل فون چھین لیا۔واقعے سے متعلق بتایا گیا ہے کہ ملزم نے خاتون اور ان کے بیٹے کو چوکی حمیدہ کے علاقے میں سڑک پر چھوڑ دیا اور وہاں سے فرار ہو گیا۔خاتون نے گاڑی کا رجسٹریشن نمبر نوٹ کر لیا تھا جس کے بعد پولیس کو آگاہ کیا۔ پولیس نے پھر فراہم کردہ شواہد اور معلومات کی روشنی میں ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

YOUR AD HERE