روضہ نبوی کی زیارت کو ترستی آنکھوں کا انتظار ختم ہونے والا ہے - Roznama Punjab

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Your Ads Here

ہفتہ، 3 اکتوبر، 2020

روضہ نبوی کی زیارت کو ترستی آنکھوں کا انتظار ختم ہونے والا ہے


روضہ نبوی کی زیارت کو ترستی آنکھوں کا انتظار ختم ہونے والا ہے

مسجد نبوی کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ یکم ربیع الاول کو زائرین روضہ اطہر میں نماز ادا کر سکیں گے



مدینہ منورہ(روزنامہ پنجاب تازہ ترین اخبار۔3 اکتوبر2020ء) کورونا کی وبا کے باعث گزشتہ کئی ماہ سے روضہ نبوی کو بند کر دیا گیا تھا اور یہاں پر نماز پڑھنے کا سلسلہ بھی معطل ہو گیا تھا۔ اُمتِ محمدی کے ماننے والے لاکھوں افراد روضہ مقدس کی زیارت کو کئی ماہ سے ترس گئے تھے اور اپنی نمازوں میں روزانہ دُعائیں مانگتے تھے کہ انہیں ایک بار پھر روضہ رسول کی زیارت نصیب ہو جائے اور وہ روضہ کے احاطے میں نماز پڑھنے کی سعادت بھی حاصل کر سکیں۔

اس حوالے سے مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ نے خوش خبری سُنا دی ہے۔ سعودی ویب سائٹ سبق کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مسجد نبوی میں روضہ شریف کو دو ہفتوں بعد لوگوں کی زیارت کے لیے کھول دیا جائے گا جس کے بعد وہ یہاں پر کئی ماہ کے بعد نماز بھی ادا کر سکیں گے۔

(جاری ہے)




تفصیلات کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ یکم ربیع الاول بروز اتوار بمطابق 17 اکتوبر 2020ء کو زائرین کے لیے روضہ شریف کھول دیا جائے گا جس کے بعد وہ روضہ شریف کی زیارت کے علاوہ یہاں نماز بھی پڑھ سکیں گے۔


تاہم روضہ مبارک کی زیارت اور اس متبرک مقام پر نماز کی ادائیگی کے لیے پہلے ’اعتمرنا‘ ایپ سے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا۔ اجازت نامے کی تاریخ کے روز ہی روضہ اطہر کے احاطے میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ اس دوران کورونا سے متعلق حفاظتی تدابیر اور اقدامات پر مکمل طور پر عمل کرنا ہو گا جن میں ماسک، سماجی فاصلہ اور سینٹائزیشن سے متعلق پابندیاں شامل ہیں۔

روضہ اطہر میں کُل گنجائش کے حساب سے فی الحال75 فیصد لوگوں کو داخلے کی اجازت ہوگی‘


وزارت حج وعمرہ کے مطابق ’اعتمرنا‘ ایپ کو ڈاوٴن لوڈ کرنے کے بعد اس سے حرمین شریف میں نماز کی ادائیگی، زیارت ، عمرہ مسجد نبوی میں روضہ اطہر میں حاضری،مسجد الحرام میں طواف اور مسجد قبا اور مسجد سید الشہداء کی زیارت کے لیے اجازت نامہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ابتدائی مرحلے میں اعتمرنا یپ پر صرف عمرہ کا اجازت نامہ جاری کیا جارہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

YOUR AD HERE