رابرٹ لیوانڈوسکی کو یوئیفا مین آٰف دی ائیر کے اعزاز اور ایوارڈ سے نواز دیا گیا - Roznama Punjab

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Your Ads Here

ہفتہ، 3 اکتوبر، 2020

رابرٹ لیوانڈوسکی کو یوئیفا مین آٰف دی ائیر کے اعزاز اور ایوارڈ سے نواز دیا گیا


رابرٹ لیوانڈوسکی کو یوئیفا مین آٰف دی ائیر کے اعزاز اور ایوارڈ سے نواز دیا گیا


برلن(روزنامہ پنجاب تازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2020ء) جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ سے وابستہ کھلاڑی رابرٹ لیوانڈوسکی کو یوئیفا مین آف دی ائیر کے اعزاز اور ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔پولینڈ سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ رابرٹ لیوانڈوسکی کا اس ایوارڈ کیلئے اپنے ساتھی کھلاڑی میونئل نیوور اور مانچسٹر سٹی کے مڈفیلڈر کیون ڈی بروئنی سے مقابلہ تھا۔

(جاری ہے)




بائرن میونخ سے ہی جڑے ایک اور بڑے نام ہینسی فلک کو کوچ آف دی ائیر کا اعزاز دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ رابرٹ لیوانڈوسکی حالیہ سیزن میں کھیلے گئے 47 میچوں میں 55 گول کئے تھے۔ ان کی زبردست کارکردگی نے ان کی ٹیم بائرن میونخ کو چیمئنز لیگ، بوندیزلیگا اور جرمن کپ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اس کے علاوہ چیلسی ٹیم کی خاتون کھلاڑی پرنائل ہارڈر کو ویمن پلیئر ا?ف دی ائیر، مانچسٹر سٹی کے پلے میکر ڈی بروئنی چیمپئنز لیگ مڈفیلڈر آف دی ائیر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

YOUR AD HERE