نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ن لیگ کا بیان مشکوک ترین ہو گیا ہے - Roznama Punjab

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Your Ads Here

جمعرات، 1 اکتوبر، 2020

نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ن لیگ کا بیان مشکوک ترین ہو گیا ہے


نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ن لیگ کا بیان مشکوک ترین ہو گیا ہے

کوئی بھی بندہ گھنٹہ بولے تو وہ اتنے جوش سے نہیں بول سکتا، نواز شریف کی صحت کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی تمام بیانات فرسودہ اور جھوٹ پر مبنی ہیں: تجزیہ کار عمران خان 


لاہور (روزنامہ پنجاب تازہ ترین- 01 اکتوبر 2020ء) سئنیر تجزیہ کارعمران خان کا کہنا ہے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے بیانات میں کوئی صداقت نہیں ہے،ایک گھنٹہ تقریر کرنا اور پرجوش لہجے میں تقریرکرنا کسی صحت مند انسان کی نشانی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ادارے شیلٹر دیں تو ادارے درست ہیں، اور اگر ادارے کہی ان کو شیلٹر نہ دیں تو وہ درست نہیں ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک گھنٹہ تقریر کرنے والا شخص بیمار کیسے ہو سکتا ہے ،اگر ایک گھنٹہ مجھے نیوز بیپر کا کہا جائے تو میں بھی ایک گھنٹہ بول نہیں سکتا تھک جاؤں گا لیکن یہ دیکھیں کہ میاں نواز شریف نے پرجوش لب و لہجہ میں تقریر کی ہے اوریہ کہنا بے جاء نہیں ہو گا کہ انھوں نےتمام تقاریر ہی پرجوش انداز میں کی ہیں تو مسلم لیگ ن کا یہ بیانیہ کہ نواز شریف بیمارہیں اور لندن میں علاج کروا رہے ہیں تو یہ جھوٹ ہے۔

(جاری ہے)




خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کیا ہے جس میں انھوں نے ملکی سیاست اورحکمران جماعت کو پچھاڑا ہے جبکہ انھوں نے اداروں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک حکمران جماعت کو لانے والوں کو بھی حساب دینا ہوگا ۔خیال رہے کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف نے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے ورچوئل خطاب میں مسلم لیگ ن کی قیادت سے عہد لیا ہے کہ وہ کسی بھی معاملے میں ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

YOUR AD HERE