صباء قمر کا حوصلہ افزائی کرنے پر اپنی پرستار خواتین سے اظہار تشکر - Roznama Punjab

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Your Ads Here

بدھ، 7 اکتوبر، 2020

صباء قمر کا حوصلہ افزائی کرنے پر اپنی پرستار خواتین سے اظہار تشکر


صباء قمر کا حوصلہ افزائی کرنے پر اپنی پرستار خواتین سے اظہار تشکر

طاقت یہ نہیں ہوتی آپ ٹوٹنے سے پہلے خود کو کتنا سنبھال سکتے ہیں ،طاقت یہ ہوتی ہے ٹوٹنے کے بعد آپ کتنا برداشت کر سکتے ہیں،اداکارہ


کراچی (روزنامہ پنجاب تازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2020ء) پاکستان کی سٴْپر ماڈل، اداکارہ اور ہدایت کارہ صبا قمر نے حوصلہ افزائی کرنے پر اپنی پرستار خواتین کا شکریہ ادا کیا ہے۔اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی ہر دل عزیز اداکارہ صبا قمر کی جانب سے آئے دن اپنے مداحوں کے ساتھ نئی تصاویر، ویڈیوز، معاشرتی برائیوں پر ویلاگز اور پیغامات شیئر کئے جاتے ہیں جنہیں اٴْن کے مداحوں کی جانب سے بہت اہمیت دی جاتی ہے۔

اداکارہ صبا قمر کی جانب سے حال ہی میں ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں اٴْنہوں نے اپنے پرستاروں خصوصاً خواتین کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے صبا قمر کی ہر موڑ پر حوصلہ افزائی کی اور اٴْن سے محبت کا ا ظہار کیا۔صبا قمر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کیمرے کی جانب اپنی پٴْشت کیے اپنے سامنے رکھ ہوئے خوبصورت سفید پھولوں کے دستے کو دیکھ رہی ہیں جس میں ایک پیغام بھی نظر آرہا ہے۔

(جاری ہے)




صبا قمر نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں معنی خیز چند سطور لکھی ہیں جن میں اٴْن کا کہنا ہے کہ ’طاقت یہ نہیں ہوتی کہ آپ ٹوٹنے سے پہلے خود کو کتنا سنبھال سکتے ہیں بلکہ اصل طاقت تو یہ ہوتی ہے کہ ٹوٹنے کے بعد آپ کتنا برداشت کر سکتے ہیں‘۔صبا قمر نے مزید لکھا کہ ’وہ اپنے اس پیغام میں ہر اس خاتون کا شکریہ ادا کر رہی ہیں جنہوں نے اٴْنہیں تعمیر کرنے میں کردار ادا کیا، اٴْنہیں محبت دی اور اٴْن کی حوصلہ افزائی کی‘۔ صبا قمر کے مداحوں کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے اٴْن سے خوب پیار اور محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

YOUR AD HERE