بھارتی فوج کی جانب سے رات کی تاریکی میں سرحدی علاقوں میں بدترین گولہ باری - Roznama Punjab

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Your Ads Here

جمعرات، 1 اکتوبر، 2020

بھارتی فوج کی جانب سے رات کی تاریکی میں سرحدی علاقوں میں بدترین گولہ باری


بھارتی فوج کی جانب سے رات کی تاریکی میں سرحدی علاقوں میں بدترین گولہ باری

دشمن فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے جند روٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا


جند روٹ (روزنامہ پنجاب تازہ ترین۔ 30 ستمبر2020ء) بھارتی فوج کی جانب سے رات کی تاریکی میں سرحدی علاقوں میں بدترین گولہ باری، دشمن فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے جند روٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی بزدل فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر رات کی تاریکی میں بزدلانہ طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں میں شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بدترین بمباری کی گئی۔

اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب کو بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے جند روٹ سیکٹر پر ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی۔

(جاری ہے)




بھارتی فوج کی جانب سے جند روٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی فوج کی بدترین شیلنگ کے نتیجے میں ایک بزرگ خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔


بھارتی فوج کی جانب سے بھارتی ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھی موثر جوابی کاروائی کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ 2 سالوں کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر ہزاروں مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی، جس کے نتیجے میں کئی شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کی بھی شہادت ہوئی۔ جوابی کاروائیوں میں بھارتی فوج کے بھی سینکڑوں فوجی جہنم واصل کیے جا چکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

YOUR AD HERE