پشاور، اداکار دلیپ کمار کا آبائی گھر سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ - Roznama Punjab

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Your Ads Here

بدھ، 7 اکتوبر، 2020

پشاور، اداکار دلیپ کمار کا آبائی گھر سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ


پشاور، اداکار دلیپ کمار کا آبائی گھر سرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ


پشاور(روزنامہ پنجاب تازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2020ء) صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے ممتاز اداکار دلیپ کمار کا آبائی گھرسرکاری تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قصہ خوانی بازار میں واقع دلیپ کمار کے آبائی گھر کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
(جاری ہے)



ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے اس ضمن میں سیکشن فور نافذ کردیا گیا ضلعی انتظامیہ کا اس سلسلے میں مقف ہے کہ اداکار دلیپ کمار کے آبائی گھر کو خرید کر میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا۔

یوسف خان کے نام سے قصہ خوانی بازار پشاور کے ایک گھر میں گیارہ دسمبر 1922 کو جنم لینے والے بچے کو بعد میں دنیا نے دلیپ کمار کے نام سے جانا۔ وہ گزری دہائیوں میں جب پاکسان آئے تو ایک مرتبہ اپنے آبائی گھر بھی گئے تھے۔گذشتہ دنوں جب ایک صحافی نے دلیپ کمار کے آبائی گھر کی تصاویر پوسٹ کیں تو اس کے ردعمل میں انہوں ںے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں مداحوں سے کہا کہ وہ بھی ان کے گھر کی تصاویر شیئر کریں۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

YOUR AD HERE