ترک صدر طیب ایردوآن ناگورنوقراباغ میں تشدد کے ذمے دار ہیں: بشارالاسد کا الزام - Roznama Punjab

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Your Ads Here

جمعرات، 8 اکتوبر، 2020

ترک صدر طیب ایردوآن ناگورنوقراباغ میں تشدد کے ذمے دار ہیں: بشارالاسد کا الزام


ترک صدر طیب ایردوآن ناگورنوقراباغ میں تشدد کے ذمے دار ہیں: بشارالاسد کا الزام

ترکی شامی جنگجوں کو آرمینیا کے خلاف لڑائی میں آذربائیجان کی مدد کے لیے بھیج رہا ہے، شامی صدر 


دمشق (روزنامہ پنجاب تازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2020ء) شامی صدر بشارالاسد نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کو آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ناگورنوقراباغ پر نئی مسلح کشیدگی کا مورد الزام ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ ترکی اس متنازع علاقے میں لڑائی کے لیے جنگجو بھیج رہا ہے۔

(جاری ہے)




بشارالاسد نے روس کی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ آذر بائیجان سے یک جہتی کا اظہار کرنے والے ترک صدر ایردوآن اس نئی مسلح کشیدگی کے ذمے دار ہیں اور انھوں نے جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔


انھوں نے کہاکہ رجب ایردوآن لیبیا میں دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں۔آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ناگورنوقراباغ پر حالیہ تنازع کی انگیخت دینے والے بھی وہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شام سے تعلق رکھنے والے جنگجوں کو تنازع میں جھونکا جارہا ہے۔ان سے پہلے فرانسیسی صدر عمانوایل ماکروں نے بھی ترکی پر شامی جنگجوں کو قراباغ میں لڑائی میں حصہ لینے کے لیے بھیجنے کا الزام عاید کیا تھا جبکہ ترکی اور آذر بائیجان دونوں نے اس الزام کی تردید کی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

YOUR AD HERE