راولپنڈی میں بزرگ شہری پر ٹریفک وارڈن کا سرعام تشدد - Roznama Punjab

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Your Ads Here

ہفتہ، 3 اکتوبر، 2020

راولپنڈی میں بزرگ شہری پر ٹریفک وارڈن کا سرعام تشدد


راولپنڈی میں بزرگ شہری پر ٹریفک وارڈن کا سرعام تشدد

سی پی او احسن یونس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک اہلکار کو فوری معطل کردیا



راولپنڈی (روزنامہ پنجاب تازہ ترین۔ 03 اکتوبر 2020ء) صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی کے علاقے اسکیم تھری کے قریب شہری پر ٹریفک وارڈن نے سرعام تشدد کردیا ، ٹریفک اہلکار کو معطل کردیا گیا ۔ اس حوالے سے تفصیلات کے مطابق سی پی او احسن یونس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک اہلکار کو فوری معطل کردیا ، جب کہ سی ٹی او کو واقعے کی انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پر وائرل ایک وڈیو میں دیکھا گیا کہ کس طرح سے ٹریفک وارڈن کی طرف سے ایک بزرگ شہری کو تشدد کا نشانہ بناگیا ، جہاں چالان کے معاملے پر شروع ہونے والی ایک تکرار کے نتیجے میں ٹریفک پولیس کا اہلکار ہاتھ میں موجود چالان بک اور تھپڑوں سے بزرگ شہری پر انتہائی بے رحمی سے نا صرف تشدد کر رہا تھا بلکہ گالیاں بھی دی جارہی تھیں ، جب کہ بعد ازاں معاملے کو ختم کرنے کی غرض سے اس بزرگ شہری سے دستخط بھی کروالیے گئے کہ تشدد کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ، تاہم اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وڈیو منظر عام پر آتے ہی ٹریفک وارڈن نقاب ہوگیا اور سچ سب کے سامنے آگیا ۔

(جاری ہے)



دوسری طرف راولپنڈی کے جڑواں شہر اسلام آباد میں ٹریفک پولیس نے قانون شکنوں کیخلاف کاروائیاں مزید تیز کرتے ہوئے کم عمر ڈرائیوراورون ویلنگ کرنے والوںکے خلاف خصوصی کریک ڈائون کیا ۔ تفصیلات کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف قانون شکنوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں ، ٹریفک پولیس کی طرف سے کم عمر ڈرائیورزاور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی گئی ، اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک نے ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشید اورتمام زونز کے ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں اور سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے ہیں جو اسلام آباد کے مختلف اہم شاہراہوں اور چوکوں میں سپیشل ناکہ جات لگا کر کم عمر ڈرائیورز اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی گئی ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

YOUR AD HERE