سرفراز کو قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی کا تھا :مصباح الحق - Roznama Punjab

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Your Ads Here

پیر، 5 اکتوبر، 2020

سرفراز کو قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی کا تھا :مصباح الحق


سرفراز کو قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی کا تھا :مصباح الحق

میرے پاس کپتان کو فارغ کرنے یا مقرر کرنے کا اختیار ہی نہیں ہے : ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر


لاہور (روزنامہ پنجاب تازہ ترین اخبار ۔5 اکتوبر 2020ء ) پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق، سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے پر بدستور وضاحتیں پیش کرنے میں مصروف ہیں۔ 46 سالہ مصباح الحق کو دوہری ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی ہی ہوم سیریز میں پاکستان ٹیم کو سری لنکا کی بی ٹیم کے ہاتھوں ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش شکست ہوگئی تھی جس کے بعد حیران کن طور پر سرفراز کو کپتانی سے فارغ کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)




ایک انٹرویو میں اس بارے میں سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ میرے پاس کپتان کو فارغ کرنے یا مقرر کرنے کا اختیار ہی نہیں ہے، ایسا صرف کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی ہی کرسکتے ہیں، انھوں نے ہی حتمی فیصلہ کیا تھا، یہ درست ہے کہ اس حوالے سے ہماری رائے معلوم کی گئی تھی جوعوام کو بتانے کی نہیں ہے۔        

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

YOUR AD HERE