ے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہ مقررکردیا - Roznama Punjab

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Your Ads Here

ہفتہ، 3 اکتوبر، 2020

ے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہ مقررکردیا


ے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہ مقررکردیا

ن لیگ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کا نام پی ڈی ایم سربراہ کے لیے تجویز کیاگیاتھا، بلاول بھٹو زر دار ی کی بھی حمایت، وزیراعظم کے اتحادی رہنے والے اختر مینگل بھی اپوزیشن اتحاد میں شامل ہوگئے


اسلام آباد (روزنامہ پنجاب تازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2020ء) جے یو آئی (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہ مقرر کردیاگیاہے۔ ہفتہ کو پاکستان ڈیموکریٹک مومینٹ کا ویڈیو لنک اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

(جاری ہے)




اجلاس میں(ن) لیگ قائد نوازشریف،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری،جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل اور دیگر جماعتوں کے سربراہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔


اجلاس کے دوران ملکی سیاسی صورتحال سمیت اے پی سی میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے متفقہ طور پر جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہ مقرر کیاگیا۔(ن )لیگ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کا نام پی ڈی ایم سربراہ کے لیے تجویز کیاگیاتھا۔اجلاس کے آخر میں مولانا فضل الرحمن نے دعائی کروائی ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

YOUR AD HERE