فوج عوام کی مدد کے بغیر ہائبرڈ وار نہیں جیتی سکتی، احسن اقبال - Roznama Punjab

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Your Ads Here

ہفتہ، 26 ستمبر، 2020

فوج عوام کی مدد کے بغیر ہائبرڈ وار نہیں جیتی سکتی، احسن اقبال


فوج عوام کی مدد کے بغیر ہائبرڈ وار نہیں جیتی سکتی، احسن اقبال

ن لیگ نے دہشتگردی کی جنگ جیتنے کیلئے عسکری قوتوں کو وسائل فراہم کیے، حکومتی وزراء گلگت بلتستان میٹنگ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں،اے پی سی میں نوازشریف کا خطاب ہرکارکن کی ترجمانی ہے۔سیکرٹری ن لیگ کی پریس کانفرنس


اسلام آباد(روزنامہ پنجاب تازہ ترین۔ 26 ستمبر2020ء) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو ون پارٹی اسٹیٹ نہیں بنانے دیں گے، پاکستان کو ایک فاشسٹ اور ون پارٹی ریاست بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اے پی سی میں نوازشریف کا خطاب ہر مسلم لیگی کارکن کی ترجمانی ہے، میری آرمی چیف سے ون آن ون ملاقات نہیں ہوئی، حکومتی وزراء میٹنگ کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزراء جس طرح غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں، وہ ملک میں روز نئے بحران کو جنم دے رہے ہیں۔اپنے بیانات اداروں کی پوزیشن کو متنازع بنا رہے ہیں۔ گلگت بلتستان کی میٹنگ کو حکومتی وزراء نے سیاست کیلئے استعمال کیا۔ پاکستان کو آج سنگین خطرات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)




بدگمانی پھیلانے والے شرانگیزی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں مسلم لیگ ن کے قائد کا خطاب اوپر سے لے کر نیچے تک ہر ن لیگی کارکن کے جذبات کی ترجمانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی اور خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی کی حکومت واپس آگئی لیکن پنجاب میں ن لیگ کے مینڈیٹ کو اقلیت میں بدل دیا گیا۔ قومی اسمبلی اور پنجاب میں اکثریت کو اقلیت میں بدلا گیا۔ حکومت کا انتقام اس قدر اندھا ہے، کہ پاکستان کو ایک فاشسٹ اور ون پارٹی ریاست بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم پاکستان کو ون پارٹی اسٹیٹ نہیں بنانے دیں گے۔

جس کی نشانی لیڈر آف اپوزیشن اور ن لیگی رہنماؤں کیخلاف نیب گردی کی نئی لہر برپا کردی گئی ہے۔ شہبازشریف کو گرفتار کیا گیا تو سیاست کی بدقسمتی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 15 نومبر کو گلگت بلتستان میں انتخابات کا اعلان کے بعد حکومت من پسند افراد کو لانے کے لیے اپوزیشن کے ہاتھ پاؤں باندھنا چاہتی ہے۔ جو کہ الیکشن میں پری پول دھاندلی ہے۔ شیخ رشید سے پوچھیں وہ کس کی ترجمانی کرتے ہیں، میں تو ان کو سنجیدہ نہیں لیتا آپ لوگ ان کو کیوں سنجیدہ لیتے ہیں؟ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے دہشتگردی کی جنگ جیتنے کیلئے عسکری قوتوں کو وسائل فراہم کیے۔ ہمیں ہائبرڈ وار جیتنی ہے تو فوج ہائبرڈ وار عوام کی مدد کے بغیر نہیں جیتی سکتی۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

YOUR AD HERE