منگل کی صبح متحدہ عرب امارات کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آںے کا امکان - Roznama Punjab

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Your Ads Here

منگل، 22 ستمبر، 2020

منگل کی صبح متحدہ عرب امارات کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آںے کا امکان

 منگل کی صبح متحدہ عرب امارات کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آںے کا امکان

رات 1 بجے سے صبح 9 بجے تک کئی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے، لوگوں کو نقل و حرکت کے سلسلے میں احتیاط برتنے کی ہدایت

دُبئی(روزنامہ پنجاب تازہ ترین اخبار۔21 ستمبر2020ء) منگل کی صبح متحدہ عرب امارات کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آںے کا امکان، رات 1 بجے سے صبح 9 بجے تک کئی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے، لوگوں کو نقل و حرکت کے سلسلے میں احتیاط برتنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں دھند والے موسم کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے کئی علاقے منگل کی صبح دھند کی لپیٹ میں رہ سکتے ہیں۔ دھند کا آغاز رات 1 بجے ہوگا جو صبح 9 بجے تک کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھ سکتی ہے۔ اس تمام صورتحال میں امارات میں مقیم لوگوں کو نقل و حرکت کے سلسلے میں احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)




خاص کر شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو ڈرائیونگ کے معاملے میں ہر ممکن طور پر محتاط رہنے کی تلقین کی گئی ہے ۔


دوسری جانب عرب یونین برائے فلکیات و سپیس سائنس کے ممبر ابراہیم الجروان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 21 ستمبر کو امارات میں موسم گرما کا آخری دن ہو گا۔ کل شام 5بج کر 31 منٹ پر امارات بھر میں موسم خزاں شروع ہو جائے گا۔جس کے بعد گرمی کی شدت میں تیزی سے کمی واقع ہونے سے موسم خوشگوار ہو جائے گا۔الجروان نے مزید بتایا کہ کل سے چاند زمین کے نصف کُرے پر پہنچ جائے گا، پھر یہ اگلے چند روز میں جنوبی کُرے کی طرف بڑھتا چلا جائے گا۔

کل 22 ستمبر کو یو اے ای میں دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو گاجس کے بعدآئندہ دنوں میں دن چھوٹے اور راتیں طویل ہوتی جائیں گی۔ اگلے سال میں جا کرایک بار پھر20 مارچ 2021ء کے روز دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو گا ، اور پھر 21 مارچ سے موسم گرما کا آغاز ہنے پر دن لمبے اور راتیں چھوٹی ہوتی جائیں گی۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

YOUR AD HERE