سعودی حکومت نے عمرہ اور زیارت کے اجازت نامے کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا - Roznama Punjab

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Your Ads Here

بدھ، 23 ستمبر، 2020

سعودی حکومت نے عمرہ اور زیارت کے اجازت نامے کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا


سعودی حکومت نے عمرہ اور زیارت کے اجازت نامے کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

عمرہ اور زیارت کے لیے اجازت نامہ ’اعتمرنا‘ ایپلی کیشن سے حاصل کرنا ہو گا جو 26 ستمبر سے لانچ کی جائے گی


مکہ مکرمہ(روزنامہ پنجاب تازہ ترین اخبار۔23 ستمبر2020ء) سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے 4 اکتوبر سے اجازت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس پہلے مرحلے میں صرف سعودی عرب میں مقیم تارکین اور مقامی باشندے عمرہ اور زیارت کی سعادت حاصل کر پائیں گے۔ جن کی تعداد یومیہ 6 ہزار تک محدود ہو گی۔ سعودی وزارت حج کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو افراد عمرہ اور زیارت کے خواہش مند ہیں۔

انہیں اس کے لیے ’اعتمرنا‘ ایپلی کیشن سے اجازت نامہ حاصل کرناہو گا۔ اُردو نیوز کے مطابق یہ اعتمرنا ایپلی کیشن 10 صفر بمطابق 26 ستمبر سے لا نچ کی جائے گی اور موبائل صارفین اسے ڈاوٴن کرسکیں گے۔ایپلی کیشن کے ذریعہ عمرہ یا مسجد نبوی شریف کی زیارت کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ سب سے پہلے خود کو شناختی کارڈ یا اقامہ نمبر کے ذریعہ رجسٹر کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)




’ایپلی کیشن میں تین آپشن دیئے جائیں گے، عمرے کی ادائیگی، حرم میں نماز یا مسجد نبوی شریف کے روضہ اطہر میں نماز کی ادائیگی، ان میں سے کسی آپشن پر کلک کرنا ہوگا‘۔’بعد ازاں دستیابی کو دیکھتے ہوئے صارف کو دن اور وقت کا آپشن دیا جائے گا جسے پسند کرنے کے بعد طے شدہ دن اور وقت پر صارف کو مکہ مکرمہ میں قائم کیے جانے والے مراکز میں جمع ہونا ہوگا‘۔

’ان مراکز کی تفصیل اور مقامات بعد ازاں جاری کی جائیں گے۔ یہاں پہنچ کر موجود اہلکار کو اپنا اجازت نامہ دکھانا ہوگا‘۔’حفاظتی واحتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اور ہدایات کی پابندی کے ساتھ عمرہ ادا کرنا ہوگا‘۔’عمرہ کی ادائیگی کے بعد دوبارہ اسی مرکز کی طرف واپس آنا ہوگا‘۔وزارت نے کہا ہے کہ ’صارف عمرہ کی ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ کے کسی ہوٹل میں قیام کرنا چاہے تو اسے اختیار ہوگا البتہ حرم میں نماز کی ادائیگی کے لیے اسے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا‘۔’حرم مکی شریف کے حوالے سے یہ ضابطہ مکہ مکرمہ کے رہائشیوں پر لاگو ہوگا۔ وہ اگر حرم میں نماز ادا کرنا چاہیں تو انہیں اس کے لیے اجازت نامہ لینا ہوگا‘۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

YOUR AD HERE