پی آئی اے نے کینیڈا سے پاکستان اور اندرون ملک ایک اور روٹ کے کرایوں میں زبردست کمی کر دی
کینیڈا سے پاکستان کیلئے فضائی سفر کے کرائے میں 15 فیصد جبکہ اندرون ملک فیصل آباد سے کراچی کے درمیان پروازوں کے کرائے میں 20 فیصد کمی کر دی گئی
لاہور (روزنامہ پنجاب اخبارتازہ ترین۔ 08 ستمبر2020ء) پی آئی اے نے کینیڈا سے پاکستان اور اندرون ملک ایک اور روٹ کے کرایوں میں زبردست کمی کر دی، کینیڈا سے پاکستان کیلئے فضائی سفر کے کرائے میں 15 فیصد جبکہ اندرون ملک فیصل آباد سے کراچی کے درمیان پروازوں کے کرائے میں 20 فیصد کمی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں کمی کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پی آئی اے کی جانب سے ایک اندرون ملک روٹ اور ایک بیرون ملک روٹ کے کرایوں میں کمی کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اب کینیڈا سے پاکستان بذریعہ پی آئی اے سفر کرنے والے مسافروں کو کرائے کی مد میں 15 فیصد تک رعایت ملے گی۔ یہ سہولت 15 نومبر تک برقرار رہے گی۔ جبکہ اندرون ملک فیصل آباد تا کراچی روٹ کے کرائے میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں