نواز شریف نے سیاستدانوں کے بجائے فوج کو ہدف بنایا، چوہدری شجاعت کا نواز شریف کی تقریر پر ردِعمل - Roznama Punjab

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Your Ads Here

پیر، 21 ستمبر، 2020

نواز شریف نے سیاستدانوں کے بجائے فوج کو ہدف بنایا، چوہدری شجاعت کا نواز شریف کی تقریر پر ردِعمل

نواز شریف نے سیاستدانوں کے بجائے فوج کو ہدف بنایا، چوہدری شجاعت کا نواز شریف کی تقریر پر ردِعمل

نواز شریف ہر دفعہ اقتدار ملنے کے بعد فوج سے لڑائی اور اداروں کو کمزور کیا۔نواز شریف کو بطور وزیراعظم قومی استحکام اور ملکی سلامتی پیدا کرنا چاہئیے تھا جو انہوں نے کیا۔ سربراہ ق لیگ کی گفتگو

اسلام آباد ۔ (روزنامہ پنجاب تازہ ترین۔ 21 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے سیاستدانوں کے بجائے فوج کو ہدف بنایا۔،نواز شریف سیاستداںوں کے نہیں فوج کے خلاف ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہر دفعہ اقتدار ملنے کے بعد فوج سے لڑائی اور اداروں کو کمزور کیا۔نواز شریف کو بطور وزیراعظم قومی استحکام اور ملکی سلامتی پیدا کرنا چاہئیے تھا جو انہوں نے کیا۔

جن مشیروں نے تقریر لکھی انہوں نے ایک مرتبہ پھر نواز شریف کے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے۔نواز شریف نے سیاستدانوں کے نہیں فوج کے خلاف ہیں۔انہوں نے اپنی تقریر میں رگنگ کا حوالہ دیا۔نواز شریف اپنے حق میں کی گئی رگنگ بھول گئے۔نواز شریف نے 1990 کے الیکشن میں دن بارہ بجے خود ہی رزلٹ کا اعلان کر دیا ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے شام کو اعلان کرنا تھا۔

(جاری ہے)



اس وقت نواز شریف نے ہی الیکشن کمیشن کو درخواست کی تھی کہ فوج الیکشن کی ذمہ داری لے۔اس وقت فوج اچھی تھی اب بری ہو گئی ہے۔چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ نواز شریف کے مطابق ملک کو لیبارٹری بنا دیا گیا ہے جب کہ اس لیبارٹری کی بنیاد انہوں نے خود رکھی تھی۔نواز شریف نے اداروں پر انتخابات کو ہائی جیک کر ے اور بدنیتی کا الزام لگایا،یہی کام وہ خود وزیراعظم بننے کے لیے کر چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چئیرمین نیب پر بات کرنے سے پہلے سوچنا چاہئیے تھا کہ ان کی نامزدگی خود نواز شریف نے ہی کی تجھی۔فیصلے نواز شریف نے نہیں بلکہ عوام نے کرنے ہیں اور اب عوام دوبارہ بد نیتی کے فیصلوں کو قبول نہیں کرے گی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اے پی سے خطاب کیا ۔ اے پی سی پر نواز شریف کا خطاب دیکھنے اور سننے کیلئے بڑی سکرین کا اہتمام کیا گیا۔ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جدوجہد عمران خان کے خلاف نہیں ان کو اقتدار میں لانے والوں کے خلاف ہے ۔ نواز شریف کی تقریر سے سیاسی میدان میں ایک ہلچل مچ گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

YOUR AD HERE