مریم نواز کو اپنے ہی گارڈ نے کہنی دے ماری - Roznama Punjab

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Your Ads Here

بدھ، 23 ستمبر، 2020

مریم نواز کو اپنے ہی گارڈ نے کہنی دے ماری


مریم نواز کو اپنے ہی گارڈ نے کہنی دے ماری

شدید رش کے باعث مریم نواز کو دھکے، کیپٹن (ر) صفدر بھی غصے میں آ گئے


اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے موقع پر شدید دھکم پیل دیکھنے میں آئی۔مریم نواز کے گارڈ نے غلطی سے اپنی ہی کہنی مریم نوازکو مار دی۔رش کے باعث کیپٹن(ر)صفدر اعوان بھی غصے میں آگئے اور کارکنان کو دھکے دئیے جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔


دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی ، سیاسی معاملات کو پارلیمنٹ میں ہی حل ہونا چاہیئے اور انہیں سیاسی قیادت کو ہی حل کرنے دیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت کی جانب سے گلگت بلتستان کے مسائل پر بلایا گیا لیکن یہ معاملہ سیاسی ہے اسے پارلیمنٹ میں طے ہونا چاہیئے ۔


(جاری ہے)




صحافی نے مریم نواز سے پوچھا کیا عسکری قیادت کے ساتھ عشائیہ نواز شریف کی اجازت سے ہوا؟ اس کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ ڈنر ہوا یا نہیں اس کا علم نہیں میں نے بھی سنا ہے ، لیکن سیاسی معاملات سیاسی قیادت کو ہی حل کرنے دیں ، اور سیاسی قیادت کو بھی عسکری قیادت کے پاس نہیں جانا چاہیے تھا ، کیونکہ سیاسی معاملات پر پارلیمنٹ میں ہی بحث کی جانی چاہیے۔


قبل ازیں کمرہ عدالت میں نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایک اشتہاری کی درخواست پر منتخب وزیراعظم کو نااہل کیا گیا ، نوازشریف کی قوت مدافعت کمزور ہے اور ان کا ادویات کے ذریعے علاج جاری ہے، تاہم نوازشریف کی صحت ایسی ہے کہ آپریشن ضروری ہے لیکن جب تک کورونا ہے ان کا آپریشن نہیں کیا جاسکتا ۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حزب اختلاف کی آل پارٹیس کانفرنس سے قبل آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کی تھی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

YOUR AD HERE