لاہور موٹروے پر خاتون کو بچوں کو سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا معاملہ - Roznama Punjab

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Your Ads Here

بدھ، 9 ستمبر، 2020

لاہور موٹروے پر خاتون کو بچوں کو سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا معاملہ

لاہور موٹروے پر خاتون کو بچوں کو سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا معاملہ

پولیس کا انتہائی شرمناک کردار، جس علاقے میں زیادتی ہوئی وہ کس کی حدود میں آتا ہے، مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے لاہور پولیس اور موٹروے پولیس نے تنازعہ کھڑا کر دیا



لاہور(روزنامہ پنجاب اخبارتازہ ترین۔ 09 ستمبر2020ء) لاہور موٹروے پر خاتون کو بچوں کو سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا معاملہ، پولیس کا انتہائی شرمناک کردار، جس علاقے میں زیادتی ہوئی وہ کس کی حدود میں آتا ہے، مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے لاہور پولیس اور موٹروے پولیس نے تنازعہ کھڑا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور موٹروے پر خاتون کو بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعے کے بعد پولیس تاحال ملزمان کو تو گرفتار نہ کر سکی، لیکن مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے تاحال اس واقعے کا مقدمہ ہی درج نہیں کیا۔ لاہور پولیس اور موٹروے پولیس کے درمیان اس بات پر تنازعہ پیدا ہوگیا ہے کہ جس جگہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، وہ علاقہ کس پولیس کے حدود میں آتا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ واقعہ پیش آنے کے بعد خاتون نے رشتے داروں سے رابطہ کیا۔


ایک رشتے دار کی جانب سے فوری موٹروے پولیس سے رابطہ کیا گیا تاہم ایک گھنٹہ انتظار کے باوجود موٹروے پولیس نہ پہنچی۔ پولیس اور خاتون کے رشتے داروں کے جائے وقوعہ پہنچنے سے قبل ہی ملزمان خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہوگئے۔ واضح رہے کہ لاہور موٹروے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا خوفناک واقعہ پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاقے گجر پورہ کے قریب موٹروے پر چند جنسی درندوں نے بچوں کے سامنے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے موٹروے پر دوران سفر خاتون کی گاڑی خراب ہوئی تو اس دوران چند نامعلوم افراد اچانک نمودار ہوئے اور کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ ڈالا۔ ملزمان نے خاتون اور بچوں کو گاڑی سے نکالا اور موٹروے کی حفاظتی تار کاٹ کر انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے گئے۔ ملزمان نے خاتون کو بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور پھر بعد ازاں گاڑی میں موجود ایک لاکھ روپے کی رقم اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

YOUR AD HERE