مقتول جمال خاشقجي کے اہل خانہ نے مجرموں کو سزاؤں کا فیصلہ منصفانہ قرار دیدیا - Roznama Punjab

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Your Ads Here

بدھ، 9 ستمبر، 2020

مقتول جمال خاشقجي کے اہل خانہ نے مجرموں کو سزاؤں کا فیصلہ منصفانہ قرار دیدیا

مقتول جمال خاشقجي کے اہل خانہ نے مجرموں کو سزاؤں کا فیصلہ منصفانہ قرار دیدیا


ریاض (روزنامہ پنجاب اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2020ء) ترکی میں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے اہل خانہ نے فوجداری عدالت کی جانب سے مجرموں کو سنائی جانے والی سزاؤں کو "منصفانہ فیصلہ" قرار دیا ہے۔مقتول کے خاندان کے وکیل معتصم خاشقجی نے عربی اخبار "الشرق الاوسط" سے گفتگو میں کہا کہ سزا یافتہ مجرموں کی جانب سے مرتکب جرائم بہت بڑے ہیں اور اس حوالے سے سنائی جانے والی مختلف سزائیں منصفانہ ہیں۔
یہ سزائیں اس عدالت کی جانب سے دی گئی ہیں جو شریعت کے مطابق فیصلے کرتی ہے۔معتصم خاشقجی کے نزدیک یہ فیصلہ ضرر پہنچانے والے ہر مجرم کے لیے دندان شکن ہے۔ ہم اہل خانہ کی حیثیت سے اس معاملے کے آغاز سے ہی اس بات پر راضی تھے کہ مقدمے کا فیصلہ اللہ کی شریعت اور اس کے احکامات کے مطابق ہو


اس وقت دنیا بھر میں کوئی عدالت یا ادارہ ایسا نہیں جو مملکت سعودی عرب کی عدالتوں کی طرح اللہ کی شریعت اور اس کے احکامات کو لاگو کرے۔

معتصم نے مزید کہا کہ ہم نے اپنا معاملہ اللہ کے سپرد اور پھر اپنے حکمرانوں کے حوالے کیا جنہوں نے امانت داری سے اس کو انجام تک پہنچایا اور اپنے وعدے کو پورا کیا۔ خاشقجی کے اہل خانہ کے طور پر ہماری طرف سے اپنے حکمرانوں کے لیے بھرپور تشکر اور ہم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

YOUR AD HERE