کرکٹ سے دور شکیب الحسن نے نیا پیشہ چن لیا ؟ - Roznama Punjab

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Your Ads Here

اتوار، 27 ستمبر، 2020

کرکٹ سے دور شکیب الحسن نے نیا پیشہ چن لیا ؟


کرکٹ سے دور شکیب الحسن نے نیا پیشہ چن لیا ؟

بنگلہ دیشی آل رائونڈرنے تصویر شیئر کی جس میں وہ ہال نما گودام میں بیٹھے ہیں ،انکے سامنے میز پر رجسٹر اور دوسری پر دالوں کے کچھ چھوٹے تھال نفاست کیساتھ رکھے ہوئے ہیں


ڈھاکہ (روزنامہ پنجاب تازہ ترین اخبار ۔ 26 ستمبر 2020ء ) بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن پر کرکٹ کے میدانوں میں پابندی ہے جسکے باعث انہوں نے نئے پیشے کا انتخاب کر لیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے گزشتہ برس اکتوبر میں 33 سالہ آل راؤنڈ شکیب الحسن پر سٹے بازوں سے ملاقات رپورٹ نہ کرنے پر 2 سال کی پابندی عائد کی تھی۔ شکیب الحسن کو بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کا اہم رکن تصور کیا جاتا تھا لیکن کرکٹ کے میدانوں میں اترنے کی پابندی کے باعث شکیب الحسن نے نئے پیشے کا انتخاب کر لیا ہے۔

شکیب الحسن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک ہال نما گودام میں بیٹھے ہیں جہاں ان کے سامنے ایک میز پر رجسٹر اور دوسری پر دالوں کے کچھ چھوٹے تھال بڑی نفاست کیساتھ رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)





بنگلا دیشی کرکٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کیے جانے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے تاثرات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ سپاٹ فکسنگ اور میچ فکسنگ کے الزامات اور پابندی کے بعد یہی آپ کیلئے بہتر ہے، لیکن اب دھوکا مت دینا کیونکہ آپ بہت سوں کے لیے رول ماڈل ہیں اور انہیں مایوس مت کیجیے گا۔

محمد شفی بھٹ نامی صارف نے لکھا کہ ایماندار رہنا اور منشی کے کام میں فکسنگ مت کرنا


محمد متقین نامی صارف نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ ہر شخص ہر فیلڈ میں آل راؤنڈ بن جائے، ہم دیکھتے ہیں کہ آپ اس فیلڈ میں کتنے کامیاب ہوتے ہیں، لیکن ہماری خواہش ہے کہ آپ صرف اور صرف کرکٹ سے جڑے رہیں، بنگلا دیش اور کرکٹ کی دنیا آپ کی مزید اننگز دیکھنا چاہتی ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

YOUR AD HERE