زلزلے کے جھٹکے آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا - Roznama Punjab

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Your Ads Here

جمعہ، 11 ستمبر، 2020

زلزلے کے جھٹکے آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

زلزلے کے جھٹکے آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا



میرپور (روزنامہ پنجاب اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر 2020ء) رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے، زلزلے کے جھٹکے آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات کو ملک کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جمعرات کی شب کو آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے کافی شدید تھے۔

(جاری ہے)


میرپور شہر میں زلزلے کی زیادہ شدت محسوس کی گئی، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 4 تھی۔ جبکہ گہرائی کم ہونے کی وجہ سے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ محسوس ہوئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان مسلسل زلزلوں کی زد میں ہے۔ خاص کر شمالی علاقوں میں آئے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

YOUR AD HERE