سرگودھا میں 9 سالہ لڑکے نے غیرت کے نام پر پھوپھو کو قتل کر دیا - Roznama Punjab

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Your Ads Here

منگل، 22 ستمبر، 2020

سرگودھا میں 9 سالہ لڑکے نے غیرت کے نام پر پھوپھو کو قتل کر دیا

سرگودھا میں 9 سالہ لڑکے نے غیرت کے نام پر پھوپھو کو قتل کر دیا

ملزم بچے کی پھوپھو نے اس وقت پسند کی شادی کی تھی جب وہ پیدا بھی نہیں ہوا تھا


سرگودھا(روزنامہ پنجاب تازہ ترین ۔22 ستمبر2020ء) سرگودھا میں 9 سالہ لڑکے نے غیرت کے نام پر پھوپھو کو قتل کر دیا۔بچے کو پھوپھو کے قتل کے باقاعدہ ورغلایا گیا اور تربیت دی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر سرگودھا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 9 سالہ بچے نے اپنی پھوپھو کو قتل کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ کنول پروین نامی خاتون نے 10 برس قبل پسند کی شادی کی تھی لیکن ان کے اہلخانہ نے شادی کو تسلیم نہیں کیا تھا اور انہیں بیٹی کے اس طرح شادی کرنا پسند نہ تھا جس کے باعث وہ ناراض تھے۔

14 ستمبر کو کنول پروین کو ماموں کے بیٹے کی پیدائش پر میکے بلوایا گیا تھا۔جہاں موت اُس کا انتظار کر رہی تھی۔خاتون کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اس کا 9 سالہ بھتیجا ہی اسے قتل کر دے گا۔

(جاری ہے)




خاتون جب ماموں کے گھر گئی تو 9 سالہ بھتیجے نے پستول اٹھا کر پھوپھو پر فائرنگ کر دی۔پولیس نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کنول پروین نے پسند کی شادی اس وقت کی تھی جب ملزم پیدا بھی نہیں ہوا تھا۔


قتل کرنے اور قتل کی تربیت دینے والے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب سرگودھا کے قصبہ مڈھ رانجھا کے علاقہ گھلا پور میں گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات میں خاتون خانہ سے اجتماعی زیادتی کے بعد ہمراہ ویرانے میں لیجا کر رات کی تاریکی میں دوبارہ زیادتی کی واردات کا ڈی پی اے نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے کر ایس ڈی پی او کوٹ مومن سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

زرائع کے مطابق قصبہ مڈھ رانجھا کے گاؤں گھلا پور میں میں نصف رات کو مسلح شخص نے ساتھی کے ہمراہ رضا حسین کے گھر داخل ہو کر شہری کی مشکیں کس کر ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون لوٹ لئے اور خاتون خانہ تاج بی بی کے نیند سے بیدار ہو جانے پر دونوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور جاتے ہوئے خاتون کو ہمراہ گھر سے باہر ویرانے میں لیجا کر رات کی تاریکی میں دوبارہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور حالت غیر میں چھوڑ کر فرار ہو گے اس واردات پر تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے رضاحسین کی مدعیت میں سلیمان عرف مانی اور اس کے ساتھی کے خلاف زیر دفعہ 376/392/449 ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ موصول ہونے پر اور دیگر شواہد کی روشنی میں مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

YOUR AD HERE