پی آئی اے کو سعودی عرب کے لیے مزید 7 پروازوں کی اجازت مل گئی، ترجمان - Roznama Punjab

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Your Ads Here

جمعہ، 25 ستمبر، 2020

پی آئی اے کو سعودی عرب کے لیے مزید 7 پروازوں کی اجازت مل گئی، ترجمان


پی آئی اے کو سعودی عرب کے لیے مزید 7 پروازوں کی اجازت مل گئی، ترجمان


اسلام آباد (روزنامہ پنجاب تازہ ترین 25ستمبر 2020ء)قومی ایئرلائن پی آئی اے کو سعودی عرب کے لیے 7 مزید پروازوں کی اجازت مل گئی ہے، یہ پروازیں گزشتہ روز ملنے والی 21 پروازوں کی اجازت کے علاوہ ہیں۔


قومی ایئرلائن کے ترجمان نے کہا کہ مزید پروازوں سے نشستوں کی دستیابی سب کیلئے آسان ہوجائے گی۔ ‎پی آئی اے جدہ، دمام، ریاض اور مدینہ منورہ کے لیے پروازیں آپریٹ کر رہا ہے۔


 ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ‎پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے مزید پروازوں کے لیے وزیر اعظم سے استدعا کی تھی۔


انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ہر مشکل گھڑی میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے تمام دفاتر ہفتہ اور اتوار صبح 9 تا شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

YOUR AD HERE