نامور گلوکار منیر حسین کی 25ویں برسی پرسوں (اتوار) کو منائی جائے گی - Roznama Punjab

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Your Ads Here

جمعہ، 25 ستمبر، 2020

نامور گلوکار منیر حسین کی 25ویں برسی پرسوں (اتوار) کو منائی جائے گی



لاہور(روزنامہ پنجاب تازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) نامور گلوکار منیر حسین کی 25ویں برسی پرسوں ( اتوار)کو منائی جائے گی ۔گلوکارمنیرحسین کو موسیقار صفدر حسین نے فلمی دنیا میں متعارف کروایا جن کی فلم حاتم کے لیے انہوں نے اپنا فلمی نغمہ تیرے محلوں کی چھائوں میں قرار اپنا لٹا بیٹھے گایا اور پہلے ہی نغمے نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ۔

اس کے بعد موسیقار رشید عطرے ، خواجہ خورشید انور اور اے حمید نے ان کی آواز سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ وہ پاکستان کے پہلے گلوکار تھے جنہیں بیک وقت اردو اور پنجابی فلموں میں کامیابی ملی تھی ۔

(جاری ہے)




انہوں نے اپنے 38 سالہ فلمی کیرئیر میں میں سات لاکھ، عشق لیلیٰ، نوراں، ہیر، مکھڑا ، نیازمانہ، بودی شاہ، عالم آرا، بچہ جمورا، ناجی، جھومر، ساتھی ، شمع ، سوہنی کمہارن ، سچے موتی ، گلفام ، گلبدن، سلمی ، آنچل ، شہید ، اولاد، دامن ، چوڑیاں ، آشیانہ سمیت 225کے قریب فلمی گیت گائے تھے جن میں بعض ناقابل فراموش اور سدا بہار گیت ہیں۔


منیر حسین کے سگے ماموں رشید عطرے پاکستان کے عظیم ترین موسیقار تھے جبکہ ان کے خالہ زاد بھائی صفدر حسین بھی ایک اعلی پائے کے موسیقار جانے جاتے تھے ۔ اپنے انداز کا یہ منفرد گلوکار 27 ستمبر 1995 کو جہان فانی سے کوچ کر گیا ۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

YOUR AD HERE