آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات - Roznama Punjab

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Your Ads Here

بدھ، 9 ستمبر، 2020

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات


اسلام آباد ۔(روزنامہ پنجاب اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔



رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے جبکہ سب سے زیادہ بارش راولپنڈی میں 33 ملی میٹر، بہاولنگر 16، گوجرانوالا، قصور 3، مالم جبہ 25 اور استور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی ہے۔ ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق تربت میں درجہ حرارت 40 اوردالبندین میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔







کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

YOUR AD HERE