عمرہ کے لیے پہلے 10 روز کی بکنگ مکمل ہو گئی - Roznama Punjab

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Your Ads Here

منگل، 29 ستمبر، 2020

عمرہ کے لیے پہلے 10 روز کی بکنگ مکمل ہو گئی


عمرہ کے لیے پہلے 10 روز کی بکنگ مکمل ہو گئی

ٰانتظامیہ کے مطابق اب تک 16 ہزار افراد نے عمرے کے لیے اندراج کروا لیا ہے



ریاض(روزنامہ پنجاب تازہ ترین اخبار۔29 ستمبر2020ء) سعودی عرب کی جانب سے 4 اکتوبر 2020ء کو عمرہ کی زیارت دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چھ ماہ سے زائد عرصہ سے عمرہ کی سعادت سے محروم افراد نے اس پر بہت خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں روزانہ چھ ہزار افرادکو عمرے کی اجازت دی جائے گی، جو سعودی عرب میں ہی مقیم ہیں۔ مکہ مکرمہ گورنریٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے 16 ہزار افراد نے عمرے کے لیے اندراج کرایا ہے۔

10 روز کی بکنگ مکمل ہوگئی ہے۔اُردو نیوز کے مطابق مکہ ریجن گورنریٹ نے ٹوئٹر پر بیان میں عمرہ زائرین کو اطمینان دلایا ہے کہ ہر دن مسجد الحرام کو دس بار سینیٹائز کیا جائے گا۔ ہر عمرہ گروپ کی آمد اور واپسی پر سینیٹائزنگ ہوگی۔ عمرے کے لیے آنے والوں میں آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)


جبکہ وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ اور حجر اسود کو چھونے کی اجازت نہیں ہوگی۔


خانہ کعبہ کے اطراف قائم رکاوٹ کے باہر سے ہی طواف کیا جائے گا۔ عمرہ کے دوران سپیشلسٹ میڈیکل ٹیمیں موجود ہوں گی۔ کسی بھی معتمر میں کورونا وائرس کی علامتیں ظاہر ہونے کی صورت میں اسے دیگر زائرین سے الگ تھلگ کرنے کا انتظام بھی کرلیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے سپیشل روم بنائے گئے ہیں۔ دونوں مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے عمرہ زائرین کی خدمت کے لیے ایگزیکٹیو فیلڈ ٹیم قائم کی ہے۔ یہ انتظامیہ کے تمام اداروں کی نمائندہ ہے۔ اخبار 24 کے مطابق وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد بنتن نے بھی تصدیق کردی ہے کہ شروع کے دس روز کی بکنگ مکمل ہوچکی ہے۔ 16 ہزار افراد کو ابتدائی دس روز میں عمرہ ادا کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

YOUR AD HERE