لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارلاہور کے مسائل حل کرنے کے لئے خود میدان میں آگئے - Roznama Punjab

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Your Ads Here

اتوار، 23 اگست، 2020

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارلاہور کے مسائل حل کرنے کے لئے خود میدان میں آگئے

 وزیر اعلی  عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور میں شہری سہولتوں کو بہتر بنانے سے متعلق اعلی سطح کا خصوصی اجلاس

وزیر اعلی عثمان بزدار نے لاہور کے مسائل کے پائیدار حل کیلئے وزارتی کمیٹی قائم کر دی

کمیٹی کا اجلاس ہر پندرہ دن کے بعد منعقد ہو گااور متعلقہ محکمے رپورٹ پیش کریں گے

وزیر اعلی عثمان بزدار نے مختلف محکموں کو لاہور میں سہولتوں کی  بہتری کے لئے ٹاسک سونپ دیئے

پارکنگ کے مسائل حل کرنے کے لئے مربوط پلاننگ اور اوور چارجنگ کے سدباب کا حکم

مختلف سڑکوں پر صدقے کا گوشت اور پرندے بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی

شہر میں گداگری  کے سدباب کے لئے فوری اقدامات کا فیصلہ

میٹرو برج اور انڈرپاسز کے قریب منشیات کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا

ماحولیاتی تحفظ کے لئے دھواں اگلتی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ

بدنما وال چاکنگ ختم کر کے سرکاری اداروں کی دیواروں پر پینٹنگ/گرافٹی کی جائے گی-عثمان بزدار

غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی-عثمان بزدار

رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کے رحجان کی حوصلہ شکنی کی جائے گی-عثمان بزدار

لاہور کی اہم سڑکوں کی تعمیر و مرمت ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی- عثمان بزدار

شہر کی سٹریٹ لائٹوں کو بحال کیا جائے گا -عثمان بزدار

 آوارہ کتوں  کے خلاف  خصوصی مہم چلانے کا حکم 

پارکوں، گرین بیلٹس اور ہارٹیکلچر کی بحالی کے لئے خصوصی پلان تیار کیا جائے گا-عثمان بزدار

شہر کے مختلف علاقوں میں بند واٹرفلٹریشن پلانٹس کو ضروری مرمت کے بعد بحال کیا جائے گا-عثمان بزدار

جلوبٹرفلائی پارک، استنبول چوک اور دیگر مقامات کی بیوٹیفکیشن کے پراجیکٹ تیار کئے جائیں - عثمان بزدار

شہرکی مختلف ڈسپنسریوں میں ڈاکٹروں کی ڈیوٹی پر موجودگی یقینی بنائی جائے- عثمان بزدار

لاہورمیں سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ کو مد نظر رکھ کر ٹریفک مینجمنٹ پلان بنایا جائے- وزیر اعلی کی ہدایت

لاہور میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور کرائم میں کمی کے لئے موثر  پلاننگ کی جائے- عثمان بزدار

لاہور پنجاب ہی نہیں پاکستان کا دل ہے -عثمان بزدار

لاہور کو پاکستان کا مثالی شہر ہونا چاہیے -عثمان بزدار

لاہور کے لوگوں کے مسائل حل کریں گے   -عثمان بزدار

شہر میں بڑھتی تجاوزات کے رحجان کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں - عثمان بزدار

لاہور کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد مکمل کرایا جائے- عثمان بزدار

لاہور کے معاملات کو دیکھنے کے لئے خود نکلوں گا اور چیک کروں گا- عثمان بزدار

لاہور میں آنے والے ہر فرد کو تبدیلی واضح طور پر نظر آنی چاہیے - عثمان بزدار

کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی مگر اب کام میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا- عثمان بزدار

لوگوں کی خدمت کریں اور اللہ تعالی سے اجر پائیں - وزیر اعلی عثمان بزدار کی افسروں کو ہدایت

اجلا س میں چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، سیکرٹری سوشل ویلفیئر، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او، ڈی جی پی ایچ اے، ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی، ایم ڈی واسا، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن، ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

YOUR AD HERE